تربت: پاکستانی فورسز کا دو مسلح افراد کو مارنے کا دعوی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں ایم ایٹ شاہراہ پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوسک کے مقام پر فورسز کے دورانِ چیکنگ ایک مبینہ مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے نہ رکنے پر فورسز اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پاکستانی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے تھا، اور ان سے اسلحہ و دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

تاحال جاں بحق افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کے مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی کا احتجاج 6062ویں روز بھی جاری، جبری لاپتہ بلوچ خواتین کی عدم بازیابی پر شدید تشویش

بدھ جنوری 28 , 2026
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ بدھ کے روز تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹری حوران بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6062ویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ