کراچی: زاہد بارکزئی جبری طور پر لاپتہ اہلخانہ کا بازیابی کا مطالبہ

کراچی شہرِ قائد سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زاہد بارکزئی نامی شخص کو 27 جنوری 2026 کو رات تقریباً دو سے ڈھائی بجے کے درمیان سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں شامل افراد نے خود کو خفیہ اداروں اور فورسز کا اہلکار ظاہر کیا، تاہم گرفتاری کے وقت کوئی وارنٹ پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی زاہد بارکزئی کے حوالے سے کوئی قانونی وضاحت دی گئی۔

متاثرہ خاندان نے کہا ہے کہ زاہد بارکزئی بے گناہ ہے اور اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں۔ اہلخانہ نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ زاہد بارکزئی کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کر کے منظرِ عام پر لایا جائے اور اسے قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے۔

خاندان کا کہنا ہے کہ زاہد کی جبری گمشدگی نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے اور اگر وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہے تو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دالبندین میں ٹریفک حادثہ، پانچ خواتین سمیت 7 افراد ہلاک، 4 زخمی

منگل جنوری 27 , 2026
دالبندین: بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پانچ خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ