
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پچیس جنوری کو آواران، کولواہ کے علاقہ کنیچی میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی کی مکمل ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے، جو تنظیم کے میڈیا چینل ’’آشوب‘‘ پر شائع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں سرمچاروں نے پچیس جنوری کو وڈھ کے علاقے دریجی میں قیمتی پتھر لے جانے والی دو گاڑیوں کے ٹائروں کو برسٹ کر کے انہیں نقصان پہنچایا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ آواران، میں قابض فوج پر اور وڈھ میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
