
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ پنجگور کے علاقے لشکران کور گوران میں پیش آیا جہاں ایک تیل بردار گاڑی بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی پل سے گرنے کے فوراً بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق تاحال ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
