پنجگور: سوراپ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سوراپ میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان تقریباً سات گھنٹوں تک شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران پاکستانی فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، جن میں صوبیدار یوسف کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں کمانڈوز کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری آپریشن میں فوج کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بھی شریک ہیں۔

تاحال اس واقعے کے حوالے سے نہ تو سرکاری حکام اور نہ ہی کسی بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، جس کے باعث صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں اور فوجی آپریشنز کے واقعات مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں، جن کے باعث علاقے میں صورتحال مسلسل کشیدہ ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

25 جنوری بلوچ نسل کشی کا دن

اتوار جنوری 25 , 2026
تحریر: کامریڈ قاضی 25 جنوری ایک دن نہیں، ایک تاریخ نہیں بلکہ بلوچ کی اجتماعی یاد ہے۔ 2014 میں اسی دن پاکستان کی خونخوار فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں شہید ہونے والے 150 سے زائد افراد کی لاشیں توتک میں ملیں، جو پہلے سے ریاستی ٹارچر سیلوں میں قید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ