کوئٹہ: شدید سردی میں بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاج 6,057ویں روز میں داخل

کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی کے باوجود بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ آج بروز جمعہ بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6,057ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے مرکزی سیکرٹری حوران بلوچ سمیت دیگر رہنما اور لاپتہ افراد کے لواحقین بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے شدید سرد موسم کے باوجود اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔

وی بی ایم پی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور لاپتہ بلوچ افراد کو فیک انکاؤنٹرز میں ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات کا مکمل سدباب کیا جائے۔ انہوں نے تمام لاپتہ افراد کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب کروا کر انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ وی بی ایم پی کے مطابق یہ احتجاج انسانی حقوق کی پاسداری، قانون کی بالادستی اور متاثرہ خاندانوں کو جبری گمشدگیوں کے کرب سے نجات دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ سماج میں عورتوں کی شعوری، سیاسی و مزاحمتی جدوجہد میں نظریاتی و عملی کردار

ہفتہ جنوری 24 , 2026
تحریر: محمد یوسف بلوچ ہم نے کئی پدرشاہی سماجی و تاریخی کتابوں میں پڑھا ہے اور رِندی و کلاسیکی شاعری سے سینہ بہ سینہ سنا ہوگا کہ جب کسی محکوم قوم کی خواتین باشعور بن کر فرسودہ سماجی بندشوں سے بغاوت کو اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہیں، اور قومی بقا، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ