بلیدہ: کمسن نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ، اہل خانہ کا بازیابی کے لیے اپیل

بلیدہ کے علاقہ ریکو میں 13 جنوری کی رات پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے علاقہ کا گھیراؤ کیا اور لال جان نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے کمسن بیٹے طالب ولد جان کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اہل خانہ کے مطابق رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے گھر میں گھس کر خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد کمسن طالب حسین کو جبری لاپتہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم معتبرین اور علاقائی شخصیات کی یقین دہانی پر خاموش رہ کر انتظار کرتے لیکن دس دن گزرنے کے باوجود بھی طالب حسین کی بازیابی ممکن نہ ہوسکی اور ان کے متعلق کوئی معلومات ہمیں فراہم نہیں کی جارہی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ سال کے آخر میں طالب حسین اپنے کھیتوں پر مزدور کرکے بکریاں چرا رہا تھا تب ایک بااثر شخص جو علاقہ میں خود کو اداروں کے ساتھ منسلک کہتا ہے ہمارے کھیتوں پر آیا اور طالب حسین کو بلاوجہ شدید زدکوب کیا تاہم اپنی غریبی کے سبب ہم نے اس واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دی تاکہ ہمیں مذید نقصان نہ پہنچایا جائے۔

اہل خانہ نے طالب حسین کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ