کوئٹہ: حسیبہ قمبرانی کے بھائی حسان قمبرانی کی دوسری بار جبری گمشدگی پر وی بی ایم پی کا تشویش، بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ میں حسیبہ قمبرانی کے بھائی حسان قمبرانی کی مبینہ طور پر دوسری بار جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حسیبہ قمبرانی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے چیئرمین نصراللہ بلوچ سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ رات گئے کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی روڈ پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ان کے مطابق ایف سی، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو ہراساں کیا اور حسان قمبرانی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

حسیبہ قمبرانی نے بتایا کہ حسان قمبرانی کو اس سے قبل بھی 14 فروری 2020 کو کلی قمبرانی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 15 ماہ بعد 7 مئی 2021 کو بازیاب ہوئے تھے، تاہم آج ایک بار پھر انہیں اسی علاقے سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں ملکی قوانین اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام یا شک ہے تو قانون کے مطابق اسے گرفتار کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا آئینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے حسان قمبرانی کی جلد بازیابی کو یقینی بناتے ہوئے لواحقین کو ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کیا جائے۔

دریں اثنا پاکستانی فورسز نے عرفان قمبرانی اور حسنین قمبرانی کو بھی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا ہے جن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ: کمسن نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ، اہل خانہ کا بازیابی کے لیے اپیل

جمعرات جنوری 22 , 2026
بلیدہ کے علاقہ ریکو میں 13 جنوری کی رات پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے علاقہ کا گھیراؤ کیا اور لال جان نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے کمسن بیٹے طالب ولد جان کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اہل خانہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ