
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک رکشہ ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک رکشہ چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔
فائرنگ کے باعث رکشہ ڈرائیور، جو کلی ڈنڈ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں کی جانب سے لاش کے ہمراہ احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
