
بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ خاران کے جنگل روڈ پر پیش آیا، جہاں میر شاہد گل ملازئی کے گھر کے سامنے نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک دکاندار کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ہدایت ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔
تاحال فائرنگ کے واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
