
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے نواحی علاقہ رودبن سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات فی الحال معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب تربت کے نواحی علاقے پیری کہن سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت میناز بلیدہ کے رہائشی نوید ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
