شال : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ محمد ایوب کرد کی جبری گمشدگی کی تفصیلات اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد ایوب کرد ولد بشیراحمد کو نوید کرد کے ساتھ فورسز نے رواں سال 10 فروری کو لوئر کاریز سریاب کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا واضع رہے,
محمد ایوب کرد پہلے بھی دو مرتبہ جبری گمشدگی کا شکار یوا تھا نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد ایوب کرد اور نوید کرد پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر بےقصور ہے تو رہا کرکے اہلخانہ کو زہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔