
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے پیری کہن میدانی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر خون کے واضح نشانات پائے گئے ہیں، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ کسی پرتشدد کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔
لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔
