جبری گمشدگیوں کے خلاف ‏وی بی ایم پی کا احتجاج 6054ویں روز داخل

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6054 دن مکمل ہوگئے۔

جبری لاپتہ مٹھا خان مری اور نسرینہ کے لواحقین نے احتجاج میں شرکت کیا، اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی، کہ وہ نسرینہ بلوچ اور مٹھا خان مری کی بازیابی کو یقینی بنائے، اگر ان پر کوئی الزام ہے تو ان کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، تاکہ انہیں کرب و اذیت سے نجات مل جائے۔

اسی دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والےافراد نے بھی احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور اظہار یکجہتی کی،انہون جبری گمشدگیوں کا فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد بلخصوص بلوچ خواتین کی بازیابی کامطالبہ کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے ان کے پورا خاندان ذہنی دباو کی کرب و اذیت کے شکار ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے۔

انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھے، جبری گمشدگیوں اور ماورائے قتل کرنے کے سلسلے کا فوری خاتمہ کیا جائے، اور تمام جبری لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے، تاکہ ان کے خاندان زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات مل سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل قانونی لبادے میں بھی ہمیشہ جرائم ہی رہیں گے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

منگل جنوری 20 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم )کے رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض پاکستانی فوج کے چُنیدہ (selected ) یہ ارکان اسمبلی، اور کھٹ پتلی حکومتی وزراء جبری گمشدگی، ماورائے عدالت قتل، خفیہ حراستی مراکز اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ