
تربت کے علاقے گوگدان میں رات گئے پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک گھر پر چھاپہ مارنے کی اطلاع ملی ہے، جہاں اہلِ خانہ کے مطابق گھریلو سامان کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تقریباً دو بجے کے قریب علی فقیر سنگھور کے گھر پر چھاپہ مار کاروائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر مختلف کمروں کے دروازے توڑ دیے، الماریوں میں رکھا سامان بکھیر دیا اور خواتین کے موبائل فونز کی جانچ پڑتال کی۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو نیند سے بیدار کر کے تلاشی لی گئی، جبکہ خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا اور بچوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ متاثرہ خاندان کے مطابق فورسز اہلکار گھر سے 125 سی سی موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے، تاہم کسی فرد کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
