کابل میں چینی ریستوران پر حملہ: ایک چینی سمیت 7 افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک چینی ریستوران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش کی شاخ آئی ایس کے پی (ISIS-K) نے قبول کر لی ہے۔

داعش سے منسلک خبر رساں ایجنسی ’’اعماق‘‘ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گروپ کی جانب سے مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

اعماق کے مطابق حملہ آور دھماکہ خیز جیکٹ کے ذریعے کارروائی کرنے سے قبل کچھ دیر تک ریستوران کے اندر موجود رہا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک چینی شہری سمیت کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ بیس کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: گوگدان میں رات گئےپاکستانی فورسز کا چھاپہ، علی فقیر سنگھور کے گھر میں توڑ پھوڑ، خواتین و بچوں کو ہراساں

منگل جنوری 20 , 2026
تربت کے علاقے گوگدان میں رات گئے پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک گھر پر چھاپہ مارنے کی اطلاع ملی ہے، جہاں اہلِ خانہ کے مطابق گھریلو سامان کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تقریباً دو بجے کے قریب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ