گومازی: پاکستانی فوج کے گھروں پر چھاپے، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے

بلوچستان کے علاقے تمپ گومازی میں حالیہ دنوں پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے مبینہ طور پر مقامی آبادی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان ضبط کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محروم پھلان نامی شخص کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا، جہاں خواتین اور بچوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کیا گیا اور ان کے زیرِ استعمال موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیاء اپنے ساتھ لے جائی گئیں۔

تاہم تاحال کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گومازی میں پاکستانی فوج کو ایک مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں اطلاعات کے مطابق 9 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، کم از کم 14 ہلاکتیں، متعدد لاپتہ

پیر جنوری 19 , 2026
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ اچانک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ