اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد ہلاک، 36 زخمی

گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 36 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثہ کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ “العثمان” کو پیش آیا، جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے الٹ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کوچ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے باعث مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، لیویز، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری معلوم ہوتی ہے، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس المناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ شہریوں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری اور حفاظتی اقدامات کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملے میں 9 اہلکار ہلاک، لاشیں تربت منتقل

ہفتہ جنوری 17 , 2026
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں ہفتے کی علی الصبح پاکستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے حملے میں 9 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہلاک اہلکاروں کی لاشیں فضائی ذریعے سے تربت منتقل کر دی گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ