خاران شہر پر بی ایل ایف کا کنٹرول: پولیس اسٹیشن، بینکوں اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے شدید نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پندرہ جنوری بروز جمعرات دوپہر کے وقت منظم کاروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر خاران شہر میں داخل ہوئے اور قابض فورسز کے مختلف مراکز کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے خاران سٹی پولیس تھانہ پر حملہ کرکے کنٹرول حاصل کیا ۔ اس دوران فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سرمچاروں نے فورسز کو پسپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مرکزی بازار میں داخل ہو کر بینکوں اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو نشانہ بناکر بھاری نقصان پہنچایا۔ اس کارروائی کا مقصد قابض اداروں کی اقتصادی اور انتظامی تنصیبات کو نقصان پہنچاکر مفلوج کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کاروائی کی تفیصلی بیان جلد شائع کیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب: خاتون کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس، فوری بازیابی کا مطالبہ

جمعہ جنوری 16 , 2026
حب چوکی سے مبینہ طور پر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے حراست کے بعد جبری طور پر لاپتہ کی جانے والی خاتون کے اہلِ خانہ نے حب لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ