
ضلع کیچ کے تحصیل زامران نوانو کے رہائشی ملا رزاق ولد داد محمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملا رزاق کو 14 جنوری 2026 کو مبینہ طور پر ریاستی سرپرستی میں سرگرم مسلح ڈیتھ اسکواڈ نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔
لواحقین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملا رزاق کو ان کے علاقے سے بغیر کسی قانونی وارنٹ یا وضاحت کے اغوا کیا گیا تھا۔
اغوا کے صرف ایک دن بعد یعنی 15 جنوری 2026 کو ان کی لاش برآمد ہوئی، جس پر شدید جسمانی تشدد اور مسخ شدہ ہونے کے واضح نشانات موجود تھے۔ یہ شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملا رزاق کو حراست میں رکھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔
