
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جمعرات کی شب رات 1 بج کر 55 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے اور کئی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ کے لیے محسوس کیے گئے اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمۂ موسمیات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور معلومات کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
