آواران میں پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ، تین اہلکار ہلاک، تمپ میں فوجی قافلے پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں پاکستانی فورسز کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق دھماکے میں نائیک دین محمد، سپاہی عرفان اور عدنان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ لانس نائیک یونس شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ نذرآباد میں زبیدہ جلال مین روڈ پر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین کے قافلے پر کی گئی، جو فوجی آپریشن کی غرض سے جنوبی پہاڑی علاقوں کی جانب روانہ تھا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہاڑی علاقے سے قافلے کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد تمپ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک قافلہ امدادی کارروائی کے لیے جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں گزشتہ روز سے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، جنہوں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کیں، اسنیپ چیکنگ کی اور ایک مواصلاتی ٹاور کو تباہ کردیا تھا۔ مسلح افراد دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خواتین کی جبری گمشدگیاں بلوچ معاشرے کی اجتماعی وقار پر حملہ ہے۔ ڈاکٹر شلی بلوچ

جمعرات جنوری 15 , 2026
بلوچ وومن فورم کے سربراہ ڈاکٹر شلی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر تشویش ناک صورت اختیار کر گیا ہے۔ پنجگور کی رہائشی فاطمہ بلوچ زوجہ نوروز اسلام کو 13 جنوری 2026 کی شب حب چوکی کے علاقے اکرم کالونی سے مبینہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ