پنجگور: لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول کی شناخت زوہیب ولد محمد اعظم کے طور پر ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے وشبود کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زوہیب کو منگل کے روز وشبود میں واقع میونسپل کمیٹی کے دفتر میں جاری ایک انٹرویو کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کار گاڑی میں سوار تھے اور زوہیب کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق بدھ کی صبح زوہیب کی لاش بونستان مرگو ڈن کے علاقے سے برآمد ہوئی، اور لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ضلعی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران میں پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ، تین اہلکار ہلاک، تمپ میں فوجی قافلے پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی

جمعرات جنوری 15 , 2026
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں پاکستانی فورسز کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق دھماکے میں نائیک دین محمد، سپاہی عرفان اور عدنان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ