
قلات کے علاقے شورپارود میں پاکستانی فوج کی جانب سے ڈرون حملہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ گزشتہ روز مغرب کے وقت کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملے کی درست جگہ تاحال واضح نہیں ہو سکی جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان کی بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد آج صبح بھی ڈرون کی پرواز دیکھی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
واضح رہے پاکستانی فوج کے جانب سے متعدد بار بلوچ آزادی پسندوں کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون کا استمعال کیا گیا ہے جبکہ کئی بار اس کے زد میں عام شہری بھی آئے۔
