ریاستی ایجنٹ میرجان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے انٹیلی جنس ونگ کی دی ہوئی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے یکم جنوری 2026 کو سرمچاروں نے سوراب کے علاقہ ماراپ سے ریاستی ایجنٹ میرجان ولد بھائی خان سکنہ ماراپ، سوراب کو حراست میں لیا۔ دورانِ حراست ریاستی ایجنٹ نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر 2025 کو قلات، پارود میں تنظیمی کیمپ پر ڈرون حملے کیلئے اسی نے ڈرون چپ کیمپ میں چُھپا رکھا تھا۔ اس حملے میں تنظیم کے پانچ ساتھی سرمچار شہید ہوگئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی ایجنٹ میرجان نے دورانِ تفتیش خود اعتراف کیا کہ وہ پچھلے ایک سال سے دشمن کیلئے جاسوسی کررہا تھا۔ میر جان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ اور پاکستانی فوج کے کہنے پر تنظیمی کیمپ تک رسائی اور جاسوسی کے لیے تنظیم جوائن کرنے کا بہانہ بناکر کیمپ آگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرجان نے اپنے مشن کی تکمیل کے لیے بی ایل ایف کے ساتھی سے رابطہ کیا تنظیم میں شامل ہونے کا کہا بنیادی جانچ پڑتال کے بعد اسے ٹریننگ کیمپ منتقل کیا گیا لیکن وہاں تنظیمی اور گوریلا اصولوں کی پابندی نہ کرنے کے سبب اسے کیمپ سے خارج کر دیا گیا ۔ تاہم بحیثیت بلوچ اس کے ساتھ نرم برتاؤ کرکے اسے اس یقین دہانی پر چھوڑ دیا کہ وہ بلوچ قومی تحریکِ آزادی کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہوگا۔ لیکن ریاستی ایجنٹ میرجان نے اس دوران موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریننگ کیمپ میں ڈرون چِپ چھپائی اور اس کی جانے کے تین دن بعد کیمپ پر ڈرون حملہ ہوا جس میں تنظیم کے ٹریننگ کمانڈر شہید عبدالاحد عرف گزین بلوچ سمیت چار ساتھی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ میرجان کی اپنے قومی جرائم کے اعترافی بیان کا ویڈیو فوٹیج تنظیم کے پاس محفوظ ہے، جسے جلد تنظیم کے آفیشل میڈیا چینل پر شائع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف قلات، پارود میں تنظیمی کیمپ پر ڈرون حملہ کروانے اور پانچ ساتھیوں کی شہادت کے مجرم ریاستی ایجنٹ میرجان ولد بھائی خان کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کی سفارتی کوششیں: بلوچستان میں ڈرونز کے استعمال پر سوالات کے بعد برطانیہ کا پاکستان کو اسلحہ کے لائسنس دینے سے انکار

منگل جنوری 13 , 2026
لندن:بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کی مسلسل سفارتی مہم کے نتیجے میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور ڈرون آپریشنز کے معاملے پر برطانوی پارلیمان میں سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے، جس کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو بعض فوجی اور دوہرے استعمال (Dual-Use) کے آلات کی برآمد کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ