زیڈ بی سی نے انگلش ٹی وی پر کام کا آغاز کر دیا۔ ڈائریکٹر

زرمبش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ZBC) کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ادارے نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے زرمبش ٹی وی انگلش پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس نئے مرحلے کی ابتدا ایک انگریزی ڈاکومنٹری سے کی جا رہی ہے جو جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے درد، انتظار اور انسانی کرب کو عالمی زبان میں پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سنجیدہ اور باوقار میڈیا پلیٹ فارم کا آغاز انسانی المیے اور سچائی کی آواز سے ہونا چاہیے کیونکہ ہماری ترجیحات واضح ہیں۔

ڈائریکٹر کے مطابق زرمبش ٹی وی انگلش کا یہ سفر کوئی وقتی یا سطحی کوشش نہیں بلکہ ایک مرحلہ وار اور ذمہ دارانہ پیش رفت ہے۔ ڈاکومنٹری کے بعد ادارہ قدم بہ قدم آگے بڑھے گا جہاں بلوچ عوام کے درد کو پس منظر، حقائق اور تجزیے کے ساتھ ناظرین تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس عمل کا مقصد محض خبریں فراہم کرنا نہیں بلکہ بلوچ دکھ کی آواز ان سامعین اور ناظرین تک پہنچانا ہے جو انسانی حقوق، انصاف اور مظلوم اقوام کے مسائل کو سننے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوشش محض پہلا مرحلہ ہے، جس کے بعد زرمبش ٹی وی انگلش بتدریج خبری اپڈیٹس تک پہنچ کر ایک مکمل اور متحرک میڈیا پلیٹ فارم کی صورت اختیار کرے گا۔ ہم آہستہ مگر یقین کے ساتھ آگے بڑھیں گے، اس امید کے ساتھ کہ بلوچ راج زرمبش کے ہم قدم ہوگا کیونکہ زرمبش اکیلا کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ زرمبش ٹی وی انگلش دراصل اس عزم کا اظہار ہے کہ بلوچ عوام کے دکھ، سوال اور حقائق اب صرف علاقائی سطح تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دنیا کے سامنے براہِ راست اور باوقار انداز میں پیش کیے جائیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: عبدالرحمن مری کی جبری گمشدگی کو گیارہ سال مکمل، اہلِ خانہ کا بازیابی کا مطالبہ

اتوار جنوری 11 , 2026
عبدالرحمن مری ولد محمد بخش کی جبری گمشدگی کو گیارہ (11) سال مکمل ہونے کو ہیں، تاہم آج تک ان کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ اہلِ خانہ کے مطابق عبدالرحمن مری کو 13 جنوری 2015 کو صبح تقریباً 9 بجے ہزار گنجی مری کیمپ سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ