کیچ اور خضدار سے چار نوجوان جبری لاپتہ، کوئٹہ سے ایک نوجوان بازیاب

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران ضلع خضدار اور ضلع کیچ سے مزید چار نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خضدار سے ملنے والی معلومات کے مطابق نال کے مین بازار سے 9 جنوری کو دن ساڑھے بارہ بجے فورسز نے سلیم احمد ولد کریم جان اور زبیر احمد ولد اکبر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے دونوں نوجوان لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق زبیر احمد نرسنگ کے طالب علم ہیں جبکہ سلیم احمد سرکاری ملازم (نائب قاصد) ہیں۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے مند میں 8 جنوری کو عمر بلوچ ولد لیاقت گہرام (سکنہ مند کوہ پشت) اور عبداللہ بلوچ ولد اقبال بلوچ (سکنہ مند گیاب) کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا ایک مثبت پیش رفت میں کردگاپ سے تعلق رکھنے والے جبری لاپتہ نوجوان عدنان سرپرہ ولد عبدالغفار سات ماہ بعد بازیاب ہو گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عدنان کو سات ماہ قبل کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور اب وہ بحفاظت گھر پہنچ چکے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہلاک

ہفتہ جنوری 10 , 2026
بلوچستان کے علاقے کچھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کچھی (بولان) کے صدر مقام ڈھاڈر میں رند علی بازار کے علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ