بولان میں وزیرستان سے آئے 2 مزدور اغوا، بازیابی کیلئے فوج کشی شروع

بولان میں وزیرستان سے آئے 2 مزدور اغوا، بازیابی کیلئے فوج کشی شروع


بولان میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو مزدوروں کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے کی المنان کنسٹرکشن کمپنی بولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم پر کام کرر ہے ہیں ۔

گزشتہ رات بولان کے مقام اللہ یار شاہ ڈیم سے نامعلوم افراد نے وزیرستان سے مزدوری کرنے آنے والے دو مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔  مزدور کریش پلانٹ پر کام کررہے تھے، اغوا ہونے والے مزدورں کی شناخت محمد امین اور محمد یونس کے نام سے ہوا ہے۔

لیویز کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ جبکہ بعد ازاں عینی شاہدین کے مطابق اغوا کار دس افراد تھے، جو کہ پیدل آئے تھے اغواءکاروں نے وہاں پر موجود مزدوروں کو ٹھیکیدار عبدالمنان اور ان کے بھائی عبدالعزیز کے نام رابط کرنے کے لیے فون نمبر کی پرچی دے کر چلے گئے۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ٹھیکیدار کی طرف سے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے ۔ جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی نصیرآباد سمیت حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے موقف دینے سے انکار کردیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بارکھان،تمپ دو نوجوان قتل،جیونی  پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ،تربت میں زائرین کی گاڑی الٹنے سے 23 افراد زخمی

جمعرات فروری 22 , 2024
بارکھان،تمپ دو نوجوان قتل، جیونی  پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ،تربت میں زائرین کی گاڑی الٹنے سے 23 افراد زخمی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ