
بلوچستان کے علاقے تمپ کے گومازی میں پاکستانی فوج اور ان کے حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کے کارندوں نے گزشتہ رات متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران گھروں سے نقدی، سونا اور دیگر قیمتی زیورات اپنے ساتھ لے جائے گئے۔ تاہم تاحال کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات نئے نہیں ہیں۔ اس سے قبل بھی پاکستانی فوج کے جانب مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گھروں سے سونے، زیورات اور پیسے لے جانے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن قبل بھی پاکستانی فوج نے گومازی میں گھروں پر چھاپے مارے اس دوران ایک نوجوان فاضل ولد مولا بخش کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا گیا ہے جس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ہے۔
