
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے تمپ کے علاقے ہوت آباد میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جبری لاپتہ کیے گئے افراد میں ریاض یعقوب، داد کریم، جلیل، سلیم، علی بخش، ساجد، شاہ جہاں، ولی اور ریاض حسن شامل ہیں، جبکہ دیگر زیرِ حراست افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ لواحقین نے جبری گمشدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاحال فورسز یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
