
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کچھی میں حاجی شہر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت رستم لہڑی اور حلیم اللہ لہڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دن تقریباً گیارہ بجے پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے دونوں افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
