
بلوچستان کے ساحلی علاقے وندر میں نامعلوم افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈ کی ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم پولیس کا موقف تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
واقعہ منگل کی شام کوسٹ گارڈز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
وندر پولیس کے مطابق دستی بم چیک پوسٹ کے وندر کی طرف سے آتے ہوئے پہلے مورچے سے چند میٹر دور پھینکا گیا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پولیس اس حوالے سے کوسٹ گارڈز حکام کے ساتھ ملکر معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
