
تربت میں ایم 8 سی پیک شاہراہ پر تربت اور دشت کے درمیان لوڈی جنگجاہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 9 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک مسلح افراد نے شاہراہ بند کر کے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اسی دوران قریبی پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا اور ان سے سرکاری اسلحہ ضبط کر کے مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اور نہ ہی کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
