سوراب: ماراپ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

سوراب کے علاقے ماراپ چانڈوخی کے مقام پر سڑک کنارے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت میر جان ولد بھائی خان قوم مڈداشہی کے نام سے ہوئی ہے، جو ماراپ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے، تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا، جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران: جبری لاپتہ دو افراد کی لاشیں برآمد، بلوچستان میں چھ روز میں 10 لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئے

بدھ جنوری 7 , 2026
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے بریت سے جبری لاپتہ کیے گئے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت ایاض بلوچ ولد دوست محمد اور ظریف احمد ولد مستری فقیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ