
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالوھاب ولد محمد ایوب، ساکن شیہانی بازار تربت کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالوھاب کو فائرنگ کے دوران تین گولیاں لگیں، تاہم ان کی حالتِ صحت کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
