پنجگور اور تربت میں دھماکے اور فائرنگ سے دو افراد ہلاک، 12 زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جامعہ مسجد روڈ کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پورا شہر لرز اٹھا۔ واقعے کے فوراً بعد بازار کی بیشتر دکانیں بند کر دی گئیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔

دوسری جانب تربت کے علاقے ہوشاب بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے رائی ولد عیسیٰ ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اپنی دکان کے سامنے گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ نسرینہ بلوچ کے واقعے کو منظر عام پر لانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ،اہلخانہ

منگل جنوری 6 , 2026
بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے 17 سالہ طالبہ نسرینہ بلوچ کی اہلِ خانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے انصاف کے حصول کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ