
کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک کمسن طالب علم کو مبینہ طور پر حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلِ علاقہ اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلی قمبرانی سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ طالب علم گہرام بلوچ ولد فیض محمد کو 4 جنوری 2026 کی شب تقریباً ایک بجے پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے اٹھایا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ گہرام بلوچ ایک اسکول کا طالب علم ہے اور اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا الزام درج نہیں ہے۔
لواحقین کے مطابق واقعے کے بعد سے گہرام بلوچ کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی گرفتاری یا حراست کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ اہلِ خانہ نے شدید ذہنی اذیت کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن بچے کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
