ہرنائی: مزید ایک لاش کی شناخت جبری گمشدگی کا شکار علی اکبر سمالاڑی کے نام سے ہوئی

ہرنائی میں گزشتہ روز برآمد ہونے والی چوتھی لاش کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق برآمد لاش کی شناخت علی اکبر سمالاڑی ولد علی نواز سمالاڑی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں اہلِ خانہ کے مطابق سات ماہ قبل ہرنائی کے علاقے کھوسٹ سے پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

اس سے قبل برآمد ہونے والی تین لاشوں کی بھی شناخت ہو چکی ہے۔ مقتولین میں ایک کی شناخت جمعہ خان چھلگری مری ولد کیچو خان کے نام سے ہوئی ہے، جو کوریاک سپن تنگی، ضلع ہرنائی کا رہائشی تھا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ جمعہ خان کو ایک سال قبل ہرنائی بازار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔

دیگر دو مقتولین کی شناخت نور محمد، سکنہ بابر کچ کوٹ منڈئی ضلع سبی، اور محمد رسول کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم نور محمد اور محمد رسول کے حوالے سے تاحال یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا وہ پہلے سے جبری طور پر لاپتہ تھے یا نہیں۔

لاشوں کی برآمدگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ لواحقین نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: کمسن طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

اتوار جنوری 4 , 2026
کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک کمسن طالب علم کو مبینہ طور پر حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اہلِ علاقہ اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ