
کیچ کے علاقے تجابان میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ شدید سردی اور نامساعد موسمی حالات کے باوجود خواتین، بزرگ اور بچے سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔
لاپتہ افراد میں ہانی بلوچ، خیر ء النسا، فرید اعجاز اور مجاہد دلوش شامل ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق ہانی بلوچ اور خیرء النسا کو حب چوکی سے جبکہ فرید اعجاز اور مجاہد دلوش کو تجابان، کیچ سے پاکستانی فوج نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
مظاہرین نے تجابان کے علاقے کرکی کے قریب سی پیک روڈ کو بلاک کر رکھا ہے اور اپنے پیاروں کی باحفاظت اور فوری بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دھرنے میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک چاروں افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
