وڈھ اور کولواہ میں تین مختلف کارروائیوں میں پاکستانی فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے یکم جنوری کی شام 5:00 بجے وڈھ میں وھیر کے مقام پہاڑوں میں مورچہ زن ہو کر شاہراہ پر کام کرنے والی کمپنی کے کارندوں کی حفاظت پر مامور فورسز کے ایک گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

 ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے شام 9:30 بجے وڈھ میں بسم اللّہ ہوٹل کے قریب بلوچستان سے قیمتی پتھر اور معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔

 انہوں نے کہا کہ دو جنوری کو شام پانچ بج کر بیس منٹ کے قریب سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے میں واقع کڈئے ہوٹل کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران سرمچاروں نے آر پی جی اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔ 

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ وڈھ اور کولواہ میں قابض فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں قابض فوج کا اہم کارندہ ہلاک، مستونگ میں قابض فوج کو نشانہ بنایا – بلوچ لبریشن آرمی

ہفتہ جنوری 3 , 2026
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے اہم کارندے زاہد محمد حسین کو ایک حملے میں ہلاک کردیا۔ مستونگ میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ