
ہرنائی کے علاقے زندہ پیر، 22 میل کے قریب چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں مقامی افراد کی اطلاع پر ملیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
