کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یاسر کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً تین بجے تحصیل مند کے علاقے گواک میں ایک چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے یاسر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بلوچستان  میں درجنوں افراد ایسے ہیں جنہیں مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا، تاہم ان کی بازیابی سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: خواتین کی جبری گمشدگی، اہل خانہ کا دوبارہ سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنا، شاہراہ بند

بدھ دسمبر 31 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کرکی تجابان میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف آج ایک مرتبہ پھر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس کے باعث سی پیک شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ