
بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کے سربراہ ڈاکٹر اللہ بلوچ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ہم انسانیت پر یقین رکھتے ہیں، لیکن غلامی اور محکومی کی قیمت پر نہیں۔
انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ”پر اپنے ایک پہلے بیان میں کیا ہے۔
آزادی پسند بلوچ رہنما اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر حالات حاضرہ پر اپنے رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن ایکس اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آزادی اظہار رائے پرکنٹرول اور قدغن کے پیش نظر آزادی پسند رہنما نے "ٹروتھ” پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے متعدداکائونٹس پاکستانی عسکری حکام کے ایما پر ختم کردیئے گئے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں مکمل طور پر میڈیا بلیک آئوٹ ہے جس کی وجہ سے جمہوریت کے دعویدارپاکستانی ریاست ، سرگرم جمہوری قوتوں ، سیاسی وانسانی حقوق کارکنان کی عالمی سطح پر رسائی کی کوششوں کو سبوتاژ کرتی رہی ہے ۔جس سے بلوچستان کے حقیقی جہدکاروں کے موقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا نے کا ایک تاریخ رقم ہے۔
کہا جارہا ہے کہ بلوچ رہنما آئندہ اپنے خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٗ”ٹروتھ "سے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
