خضدار: وڈھ میں مدرسے کے قریب نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر میں مدرسے کے قریب واقع ویران مقام سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت شکیل احمد ولد بشیر احمد ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ