دشت: مستونگ سے جبری لاپتہ فرید کرد بازیاب

پاکستانی فوج کے ہاتھوں دشت مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے فرید کرد بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرید کرد کو دسمبر میں دشت، مستونگ کے علاقے سے پاکستانی فوج نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ اس دوران اہلِ خانہ کو ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے فرید کرد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دیگر جبری لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کیا جائے۔

واضح رہے کہ فرید کرد اور ندیم کرد کے اہلِ خانہ نے حال ہی میں وی بی ایم پی کے کیمپ میں ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے پیاروں کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت، ہوشاب اور سوراب میں پاکستانی فورسز، سیندک کے قافلے پر حملے اور ڈامپر گاڑیاں نذر آتش

اتوار دسمبر 28 , 2025
بلوچستان کے علاقے تربت، کولواہ اور سوراب میں گزشتہ روز مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز، سیندک کے قافلے اور ڈامپر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز صبح کے وقت گیارہ بجے سوراب اور رودینجو کے درمیان بتگو کراس کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر بڑی تعداد میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ