مند: فوجی آپریشن پانچویں روز میں داخل، پہاڑی علاقوں میں پیش قدمی جاری

بلوچستان کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ پانچ دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے دوران فوجی دستے پہاڑی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے مہیر اسماعیلی، کل چات، سُہریں کوہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں متعدد گاڑیوں اور پیدل دستوں کے ساتھ پیش قدمی کی ہے۔ ان علاقوں میں فوجی نقل و حرکت اور کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تاہم تاحال کسی گرفتاری یا ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، مزید تفصیلات آنے کے بعد خبر کو ابڈیٹ کیا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ