اورماڑہ اور سوراب حملوں میں چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کئے۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 25 دسمبر کو شام تقریباً چھ بجے سوراب بازار میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
 
ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں 25 دسمبر کی شام تقریباً پانچ بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اورماڑہ کے علاقہ بسول میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔ پہلے سرمچاروں کے اسنائپر ٹیم نے کیمپ کے حفاظتی مورچے پر تعینات اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حفاظتی مورچے پر تعینات اہلکار کی ہلاکت سے کیمپ کے اندر پیدا ہونے والی افراتفری اور فوجی اہلکاروں کی نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے چند منٹ بعد فوجی کیمپ پر آر پی جی اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
 
انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی کے طور پر دشمن فوج نے حسب معمول مختلف سمتوں میں مشین گنوں سے فائرنگ کیا اور مارٹر گولے داغے۔ تاہم کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرمچار بحفاظت وہاں سے نکل گئے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اورماڑہ اور سوراب حملوں میں مجموعی طور پر چھ اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی میں پولیس پر دستی بم حملہ، بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ دسمبر 27 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر شہر میں پولیس اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں قابض پولیس کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان نے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ