کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ بدستور جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ آج بروز بدھ کو چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بدستور جاری ہے۔

احتجاجی کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کیمپ کا دورہ کرکے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا یہ احتجاجی کیمپ ماما قدیر بلوچ کی سربراہی میں گزشتہ 16 برس تک مسلسل جاری رہا، جو اب نصراللہ بلوچ کی قیادت میں برقرار ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی عمل میں نہیں آتی، احتجاج جاری رہے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ