نوکنڈی: ریکوڈک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 10 افغان شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک

چاغی کے علاقے نوکنڈی کے قریب ریکوڈک پروجیکٹ سائٹ روڈ پر آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں مسافر گاڑی میں سوار 10 افغان شہریوں سمیت مقامی ڈرائیور ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ پی ایس او کے آئل ٹینکر اور ایک زمباد گاڑی کے درمیان ریکوڈک کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے افغان شہری مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے ایران میں داخل ہونے جا رہے تھے۔

حادثے کے فوراً بعد نعشوں اور زخمیوں کو نوکنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ