
بانک کریمہ بلوچ کے پانچویں یومِ شہادت کے موقع پر زرمبش پبلی کیشنز کی جانب سے ایک خصوصی شمارہ آج شائع کر دیا گیا ہے۔ یہ خصوصی شمارہ 20 دسمبر کو زرمبش پبلی کیشنز کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر پی ڈی ایف کی صورت میں دستیاب کر دیا گیا ہے۔
خصوصی شمارے میں بانک کریمہ بلوچ کی سیاسی و سماجی جدوجہد، انسانی حقوق کے لیے ان کی آواز، اور بلوچ قومی تحریک میں ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ مختلف لکھاریوں اور کارکنوں کی تحریریں اس شمارے کا حصہ ہیں، جن میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
زرمبش پبلی کیشنز کے مطابق اس خصوصی اشاعت کا مقصد بانک کریمہ بلوچ کی یاد کو زندہ رکھنا اور نئی نسل کو ان کے نظریات اور جدوجہد سے آگاہ کرنا ہے۔
خصوصی شمارہ زرمبش پبلی کیشنز کے ٹیلی گرام چینل پر درج ذیل لنک کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے:
https://t.me/zrumbeshpub/54
